ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے سخت حالات سے گزر رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر میں عوامی تعاون سے اس وباء پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ شاہد خان آفریدی نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پختہ عزم اور احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم سب مل کر اس وباء پر قابو پاسکتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شہریوں سے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ احتیاط سے اس مرض کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی فاونڈیشن وباء کے باعث متاثرہ افراد کی خدمت میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے اور مزدور کار طبقہ کے گھروں تک راشن پہنچایا جارہا ہے اور امدادی کاروائیوں کا یہ سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے مشکل کی اس گھڑی میں عوام خدمت پر شاہد خان آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یادگاری سونیئر بھی تحفے میں پیش کیا۔
پختہ عزم اور احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وباء پر قابو پاسکتے ہیں:شاہدآفریدی
Apr 09, 2020