ملتان (سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان راشد لطیف کو کورونا وائرس کے باعث گھر بیٹھے کرکٹرز کی فٹنس پر تشویش لاحق ہو گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ 3ماہ کا لاک ڈاؤن تمام کرکٹرز کو شرجیل خان جیسا بنا کر رکھ دے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کم و بیش سارا ملک لاک ڈاؤن کا شکار ہے اور دنیا بھر میں کھیل کی سرگرمیاں ختم ہو چکی ہیں لہٰذا اس وقفے کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔پی سی بی نے مناسب انداز سے توجہ نہ دی تو کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم تمام کرکٹرز کی فٹنس کا معیار دو سے 3ماہ کے لاک ڈاؤن میں اوپنر شرجیل خان جیسا ہو جائے گا۔ راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل 2020ء کی عمدہ کارکردگی کے مالک پلیئرز چند ماہ کے بعد کیا اپنی فارم برقرار رکھ سکیں گے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل زیر معاہدہ کرکٹرز کو لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو لنک پر تواتر کے ساتھ بریف کرے کہ وہ اپنی فٹنس کس طرح برقرار رکھ سکتے ہیں جب کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں کے ساتھ سیشنز کرتے رہیں تاکہ ان کی فٹنس برقراررکھی جاسکے۔
تین ماہ کا لاک ڈاؤن تمام کرکٹرز کو شرجیل خان جیسا بنا دیگا: راشد لطیف
Apr 09, 2020