مکڑی کے مکمل تدارک تک آپریشنل سرگرمیاں جاری رہیں گی:نعمان لنگڑیال

Apr 09, 2020

ملتان (خبر نگار خصوصی )وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ صحرائی مکڑی کے مکمل تدارک تک سرویلنس، مانیٹرنگ اور آپریشنل سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روجھان ضلع راجن پور میں لوکسٹ کنٹرول کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر واصف خورشید، اویس خان دریشک ، ذوالفقار علی، میر دوست علی خان مزاری، رانا علی ارشد ، ڈاکٹر عابد محمود، شاہد حسین،غلام صدیق، نوید عصمت کاہلوں ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز اور فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ہوائی جہاز ضرورت کے مطابق ہوائی (ایریل) آپریشن بھی کر رہے ہیں۔ ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ کے لیے پاک آرمی، محکمہ زراعت، پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے،ضلعی انتظامیہ، فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت متعدد عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹڈی دل کا انڈوں، بچوں اور ہاپرز (Hopers)کی حالتوں میں تدارک یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ آئندہ نسل پروان نہ چڑھ سکے۔

مزیدخبریں