گوجرخان (نامہ نگار) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے با عث لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی مشکلا ت سے نمٹنے کیلئے صاحب ثروت افراد اور فلاحی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ڈاکٹر ،پو لیس ،فوج اور ریسکیو1122 ٹیمیں فرنٹ لائن پر اپنا کام انجام دے رہیں ہیں ان خیالات کا اظہار گوجر یوتھ فورم کے چیئرمین اور ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر سکول افتخا ر احمد برسا نے گوجرخان میںر یسکیو 1122، سول اسپتال، ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کے اہلکاروں میں 100 سے ز ا ئد عید حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا افتخار احمد برسانے کہا کہ کہ مشکل کی اس گھڑی میں صاحب حیثیت افراد کو لوگو ں کی مشکلات کم کرنے کے لیے دل کھول کر مدد کرنی چاہئے اس مشکل وقت میں اس موذی وائرس سے نبرد آزماہو نے کیلئے تمام ادارے بالخصوص محکمہ صحت ، ریسکیو 1122، پاک فوج اور پولیس اہلکار فرنٹ لائن پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں گوجر یوتھ فورم کی طر ف سے افتخار احمد برسہ نے ٹی ایم ا ے ،ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور سول ہسپتال میں ڈا کٹروں کے لیے مجموعی طور پر 100 حفاظتی کٹس تقسیم کی۔
لاک ڈاؤن ،صاحب ثروت افراد اور فلاحی تنظیموں کو کردار ادا کرنا چاہئے
Apr 09, 2020