ملک کا ہرشہری کورونا سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کرے،نورالحق قادری

Apr 09, 2020

کلر سیداں(نامہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک کا ہرشہری کورونا سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات میں اپنا حصہ ڈال کر ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدار ت ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید امین نے کی، نائب صدر طاہرہ یاسمین نے خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ کرونا سے لڑناکسی کے بس کی بات ہے اس کے لیئے پوری قوم کو حکومتی ٹیم کے طور پرکام کرنا ہوگا ہمیں اپنے گردونواح میں ایسے لوگوں کا سہارا بننا ہے جو لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں مقید ہو گئے ہیں ان کا خیال کرنااوران کو بنیادی اشیا کی فراہمی معاشرے کی ذمہ داری ہے اس موقع پر بغیر فوٹو سیشن 350گھرانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا وفاقی وزیر نورالحق قادری نے سوشل ایسوسی ایشن مطوعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ترقی یافتہ ممالک بھی اس کی شدت کا مقابلہ نہ کر سکے ہمیں اس کی تشخیص اور علاج سے بھی زیادہ احتیاطی تدابیر پر تو جہ دینا چاہیئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ مشکل تھا مگر حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ تھا عوام زمہ داری کا مظاہرہ کریں حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں سماجی میل جول اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔

مزیدخبریں