ڈاکٹرعافیہ تک رسائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Apr 09, 2020

کراچی (این این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈاکٹرعافیہ صدیقی تک رسائی کے لیے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی مین دورکنی بنچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت داخلہ، منسٹری آف ہیومن رائٹس اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک فریقین سے جواب طلب کر لیا،عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہناتھا کہ جو قیدی بیرون ممالک قید ہیں موجودہ حالات میں حکومت کی انکی واپسی سے متعلق کیا پالیسی ہے بتایا جائے، عدالت میں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور انکے وکیل عرفان عزیز پیش ہوئے ان کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ تین سال سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ، فارن منسٹری، وزارت داخلہ،ہیومن رائٹس کمیشن کو عافیہ صدیقی کی معلومات سے متعلق خط بھی لکا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

مزیدخبریں