والد کے کرونا سے انتقال کی اطلاع پر بیٹا آئسولیشن وارڈ سے فرار

Apr 09, 2020

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)کرونا وائرس کے باعث باپ کے انتقال کر جانے کی اطلاع پاکر زیر علاج بیٹامبینہ طور پر عملہ کو چکما دے کر بھاگ نکلا مریض کو بیڈ پر نہ پاکر ڈاکٹر زوعملہ کی دوڑیں لگ گئیں پولیس نے 3گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد مریض کو ڈھونڈ نکالا دوبارہ آئسولیشن وارڈ منتقل ذرائع کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز کرونا وائرس میں مبتلا حسن کالونی کارہائشی اکرم بھٹی انتقال کرگیا تھا جس کا کرونا وائرس سے متاثرہ بیٹا ولید اکرم بھی شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا باپ کے انتقال کی اطلاع پاکر ڈیوٹی پر موجود عملہ کو چکما دے کر بھاگ نکلا مریض بیڈ پر نہ پاکر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور عملہ کی دوڑیں لگ گئیں تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر 3گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آئسولیشن وارڈ سے فرارہوجانے والے بیٹے ولید اکرم کو ڈھونڈ نکالا اور دوبارہ آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ باپ کے انتقال پر زیر علاج بیٹا باپ کا آخری دیدار کرنے کا خواہش مند تھا جس پر مبینہ طور پر آخری دیدار کیلئے وارڈ سے فرارہوا۔

مزیدخبریں