کرونا ، نشتر کے تمام ہیلتھ سٹاف ، ڈاکٹرزکے معائنہ کا مطالبہ

Apr 09, 2020

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال ملتان اور قرنطینہ میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کوحفاظتی سامان کی عدم فراہمی،ینگ ڈاکٹرز کے ہمراہ سینئر ڈاکٹر بھی پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے خلاف پھٹ پڑے،سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیر مین ڈاکٹر خضر حیات،صدر ڈاکٹر فاران اسلم،پائینرز یونٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو اور دیگر نے نشتر ہسپتال کی مرکزی کینٹین پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا جارہا ہے،حفاظتی سامان نہ ملنے سے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز میں تشویش ہے،کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ہیلتھ سٹاف اور ڈاکٹرز کا معائنہ کرایا جائے،ڈاکٹر شاہد راو نے کہا ہم اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں مگر انتظامیہ تعاون نہیں کررہی قرنطینہ سینٹر میں کام کرنے والے سٹاف سے ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق ڈیوٹی لی جائے اور حفاظتی سامان مہیا کیا جائے۔اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے،جبکہ کوئٹہ کے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور ریاستی دہشت گردی کی پر زور مزمت کرتے ہیں

مزیدخبریں