رحیم یار خان (کرائم رپورٹر)شر گینگ کا سند ھ پنجاب باڈر پر قائم پولیس کیمپ پر رکٹوں سے حملہ ،پولیس کا بھرپور جواب ، شر گینگ کے دو اہم رکن مارے گے ، تین شدید زخمی ، فرار ہونے والے دیگرزخمیوں اور نعشوں کو ہمراہ لے گے، پولیس کی بھاری نفری راکٹ حملے میں محفوظ رہی ، حملہ پولیس کی بکتر بند گاڑی خراب ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا گیا۔ سندھ پنجاب باڈرکے موضع فتح پور میں قائم کئے جانے والے دولت آباد پولیس کیمپ پر گزشتہ روز کچہ کے شر گینگ کے درجنوں افراد نے اچانک راکٹوں سے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ خوش قسمتی سے پولیس کیمپ پر تھانہ ماچھکہ سمیت دیگر تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس نے جدید ہتھیاروں سے شر گینگ سے حملہ آور ملزمان پر بھرپور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں شر گینگ کے دو اہم رکن لطیف شراور نورا شر مارے گے جبکہ تین ملزمان سونا شر ، سہڑاشر وغیرہ شدید زخمی ہو گئے حملہ آور مارے جانے والے اور زخمی ہو جانے والے ساتھیوں کو آٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔