ڈیرہ غازی خان ( نیوز رپورٹر/ بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ قوم کو جتنے اتحاد اور اخوت کی آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی وہ مختلف مکتب فکر کے لوگوں سے فرداً فرداً ملاقات کر رہی تھی اور ٹیلی فونک رابطے کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر قومی صوبائی اور مقامی سطح پر شارٹ ٹرم ، مڈم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنانے جبکہ حکومت ریاستی اداروں اور عوام کو ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ تجویز بھجوائی ہے کہ ہر ضلع میں ایک کورونا کرائسز مینجمنٹ کمیٹی بنائی جائے جو پورا ضلع میں نہ صرف حالات پر نظر رکھے بلکہ بدلتی صورتحا ل میں بروقت فیصلے کرے ۔ اور ریلیف کی کوششوں کو مربوط اور آرگنائزڈ کرے اس کمیٹی کے ذریعے کنٹرولڈ ، کاروباری سرگرمی کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے مشکل حالات کا مقابلہ مل جل کر کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں یہ کمیٹی بنانے کے لیے میں عنقریب ڈپٹی کمشنر سے مشاورت اور ملاقات کرونگی ۔ اس حوالے سے گراس روٹ لیول پولیٹیکل اور سوشل ورکر مذہبی طبقات اور تاجر برادری کو نہ صرف آن بورڈ کیا جائے بلکہ انکو عملی ی طور پر شامل کیا جائے گا۔
ہر ضلع میں کرونا کرائسز مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے : ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ
Apr 09, 2020