عوام نقل وحرکت محدود کرلیں ورنہ مشکل فیصلے کرنے پڑینگے: عامر ڈوگر

Apr 09, 2020

ملتان( نمائندہ نوائے وقت) چیف وہپ قومی اسمبلی وایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرکے کروناکوشکست دی جاسکتی ہے موجودہ حکومت کرونا وائر س سے بچاو ¿ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں لاک ڈائون کے دوران عوام اپنی نقل وحرکت محدود کرلیں بصورت دیگر مشکل فیصلے کرنے پڑینگے حکومت کو عوام کی جانیں عزیز ہیں عوام تعاون کر کے نہ صرف اپنی زندگی کو محفوظ بنائیںاپنی دوسروں کیلئے تحفظ کا سبب بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں عوام کوفیس ماسک اورسینیٹائزر تقسیم کئے اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر فہد اسحاق سانگی اورسماجی رہنما شاہد محمودانصاری بھی ہمراہ تھے اس موقع شہریوں کی کثیر تعاداد میںفیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے اس موقع پرملک محمدعامرڈوگر نے مزیدکہا ہے کہ حکومت شہریوںکے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقداماات کررہی ہے ان حالات میں عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں اوراحتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی فراہمییقینی بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج کروناوائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور نسل انسانیت کی بقاء اور سلامتی کیلئے اللہ تعالی کے حضور توبہ واستغفار کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو ا ختیار کرنا بے حد ضروری ہیں۔

مزیدخبریں