کمشنربہاولپورکی غیر معیاری کلینیکل لیبارٹریز کیخلاف کاروائی کی ہدایت

Apr 09, 2020

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)کمشنربہاولپور ڈویژن نے جعلی اور غیر معیاری میڈیکل لیبارٹریوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی ہے، یہ ہدایت حکومتی احکامات کی روشنی میں تینوں اضلاع کی انتظامیہ کوجاری کی گئی ہیں‘ذرائع کے مطابق حکومت کوشکایات موصول ہوئی تھیں جس میں کہا گیاہے کہ زیادہ تر لیبارٹریوں میں غیر مستند اوران پڑھ لڑکے کام کررہے ہیں، اکثر ملازمین کے پاس لیب اسسٹنٹ کی سند نہ ہے جعلسازی سے کئی لیبارٹریوں کے باہر پتھالوجسٹ ڈاکٹروں کے نام لکھے ہوئے ہیں، کئی لیبارٹریوں میں جدید ٹیسٹ مشینیں ہیں نہ ریڈگرین ییلو اور وائٹ ویسٹ باسکٹس کا استعمال کیا جاتا ہے،کئی لیبارٹریوں میں فریج بھی نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی لیبارٹریوں کا عملہ رات کوویسٹ کو باہر سڑک پر پھینک دیتا ہے‘ لیبارٹریوں پر ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر کابورڈ محض چھاپہ مارٹیموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی خاطر لکھا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض لیبارٹریوں میں استعمال ہونے والا سامان محکمہ صحت کے معیار کے مطابق نہیں اور لیبارٹری پر استعمال شدہ سامان کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے‘ احکامات پرضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوآگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں