گلگت بلتستان حکومت کا 2دن کے لئے مکمل لاک ڈائون کرنے کا اعلان

گلگت بلتستان میں حکومت نے آج اور کل کے لئے دن گیارہ بجے سے سہ یہر تین بجے تک مکمل لاک ڈائون کرنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر شمس میر نے گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈائون کے دوران کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 

ای پیپر دی نیشن