اقوام متحدہ کاجموں وکشمیرسمیت دنیابھرکےتنازعات کاشکارعلاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ

Apr 09, 2020 | 11:48

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں کنٹرول لائن سمیت دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کے لئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی اس اپیل کا اطلاق جموں و کشمیر کی متنازع ریاست سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جس پر سیکرٹری جنرل کے عالمی جنگ بندی کے مطالبے کا اطلاق نہ ہوتا ہو۔بھارت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہاہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں تمام متحارب دھڑوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لئے لڑائی ترک کر دیں۔
 

مزیدخبریں