ہالانی/محراب پور/پڈعیدن (نمائندگان نوائے وقت) نوشہروفیروز میں کورونا وائرس کا مزیدایک مریض سامنے آگیا، تعداد چار ہوگئی، چاروں کا تعلق بیرون ممالک سے آئی تبلیغی جماعت سے ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروزکیپٹن(ر) بلال شاہد رائو کے مطابق 32 سالہ عبدالمنان منان ولد نصیرالدین تبلیغی جماعت سے وابستہ ہے ان کا تعلق خوست افغانستان سے ہے وہ تبلیغی جماعت کیساتھ 10 مارچ کو پاکستان اور 29 مارچ کو ضلع نوشہرو فیروز ا?ئے انہیں پہلے ہی تبلیغی جماعت کے دیگر افراد کیساتھ گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل کالج پڈعیدن کی آئسولیشن تک محدود کر دیا تھا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے بحریہ کالج کے قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا آ ئسولیشن کیے جانے سے پہلے عبدالمنان منان اپنی جماعت کے ساتھ منگیا موری ناکہ، کوٹ لالو اور دریا خان مری کا دورہ کیا تھا ان مقامات پر جو افراد تبلیغی جماعت والوں سے ملے ہیں وہ ا?ئسولیشن میں چلے جائیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔