احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت غریب مستحق خاندانوں کے لئے نقد امداد کی فراہمی آج سے شروع ہو رہی ہے۔پروگرام کے تحت آئندہ اڑھائی ہفتوں کے دوران ان ایک کروڑ بیس لاکھ غریب خاندانوں میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فی خاندان12 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے جو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈائون سے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے 144 ارب روپے مختص کیے ہیں یہ ایک ملک گیر پروگرام ہے جس میں وفاق' گلگت بلتستان' چاروں صوبے اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔اس پروگرام کے تحت فی کنبہ12 ہزار روپے تقسیم کرنے کے لئے ملک بھر میں17 ہزار پوائنٹس قائم کیے جارہے ہیں۔عوام اس سلسلے میں کسی بھی معلومات کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر0800-26477 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔