معروف امریکی جریدے نے سال 2020 کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔میگزین کے مطابق لگاتار تیسرے سال بھی آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 98 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جب کہ برنارڈ ارنالٹ 76 ارب ڈالرز دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔علاوہ ازیں امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری، جارج لوکاس اور اسٹیون اسپیلبرگ بھی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔دوسری جانب 2020 کے امیر ترین افراد کی فہرست میں زوم کے سی ای او ایرک یو آن اور ہپ ہاپ ریپر جے زی بھی 178 نئے ارب پتیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس امیر ترین افراد کی فہرست میں 2153 افراد تھے جو کہ اس سال کم ہوکر 2095 رہ گئے ہیں۔امریکی جریدے کے اسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی کورونا کے معیشت پر اثرات کی عکاس ہے۔
ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس لگاتار تیسری بار دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
Apr 09, 2020 | 12:57