ڈریپ نےکوروناکےعلاج کیلئے پلازمہ تھراپی ٹرائل کی منظوری دے دی:ظفرمرزا

 وزیر اعظم کےمعاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےکہاہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) نےکورونا کےعلاج کے لئے پلازمہ تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔اوراس سلسلے میں ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے کرونا کیلئے پلازمہ تھراپی  کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی  ہے  ۔اس کے ساتھ ساتھ  ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونیوالے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دی ہے ۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈریپ کی جانب سے پچاس سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کیلئے ہینڈ سینیٹایزر بنانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ سیناٹیزرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا،  لائسنس یافتہ کمپنیاں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سیناٹیزرز تیار کریں گی۔دوسری جانب ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی  نے جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی یہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا ، پلازمہ جمع کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن