پاکستان کرکٹ بورڈ  نے عمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین  کے سپرد کردیا

Apr 09, 2020 | 20:15

ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ  نے عمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین  کے سپرد کردیا ہے۔ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان ہیں۔  پی سی بی نے یہ فیصلہ عمر اکمل کے جواب کے تمام مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے، جس میں پی سی بی  انٹی کرپشن کوڈ کے تحت انٹی کرپشن ٹربیونل  کے سامنے سماعت کے لیے تحریری درخواست نہیں کی گئی۔ ‏کوڈ کے آرٹیکل 4.8.1 کے تحت  چیئر مین ڈسپلنری پینل اب نوٹس آف چارج میں مخصوص جرائم کی تصدیق کرتے ہوئے پابندی سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔ چیئرمین ڈسپلنری پینل کی جانب سے فیصلہ آنے تک  پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرئے گا۔

مزیدخبریں