کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی آلات 152 ہسپتالوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں: ظفرمرزا

Apr 09, 2020 | 21:29

ویب ڈیسک

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے ایک ہفتے کیلئے 52 ہسپتالوں کو حفاظتی سامان بھیج دیاگیا ہے ۔جمعرات کی شام اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے طبی عملے اور ڈاکٹروں پرزوردیا کہ وہ حفاظتی سامان کو سمجھداری سے استعمال کریں جن میں این 95 ماسک، چشمے اورحفاظتی لباس شامل ہیں۔

معاون خصوصی نے عوام پر زوردیا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے موجودہ صورتحال میں سنجیدگی اختیار کریں اور احتیاط کریں۔

مزیدخبریں