کرونا:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے میوہسپتال میں کنٹرول روم قائم کردیا

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نے میؤ ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے شہریوں کو بھر وقت فراہمی کا نظام متعارف کرا دیا ہے تاکہ کرونا کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اْنہوں نے کہا کہ کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد شہری کنٹرول روم میں کال کرکے وینٹی لیٹر ز اور بستر کی دستیابی سے متعلق معلومات کا حصول ہے۔بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو خود سے ہسپتالوں کے چکر لگانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ کنٹرول روم میں لاہور کے تمام ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز اور وینٹی لیٹرز سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے کہا کہ لواحقین0429911370 اور429921136  پر کال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح کنٹرول روم میں 04299211138 ہیلپ لائن بھی دستیاب ہوگی۔ ہیلپ لائن پر 24 گھنٹے ڈاکٹر ز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن