قومی سیاست پر اسرار محلاتی سازشوں میں الجھی ہوئی ہے:لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے قومی سیاست پر اسرار محلاتی سازشوں میں الجھی ہوئی ہے ۔ سینٹ انتخاب نے سیاسی پارلیمانی حکومتی بنیادیں ہلا دی ہیں اس کی زد میں اپوزیشن جماعتیں بھی آگئیں ۔ سیاسی ، ریاستی اور جمہوری قوتوں نے صاف ستھرے جمہوری نظام کی بجائے یوٹرائزیشن کی سیاست کا زہر خود تیار کیا ، آج سب اس کا شکار ہیں ۔ قومی جمہوری اور دینی قوتوں کو قومی ترجیحات،آئین کی علمبرداری اور ریاست مدینہ کی طرز پر نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کے لیے قومی ڈائیلاگ کرناہوگا وگرنہ بحران سب کو نگل لے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں صارفین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ای پیپر دی نیشن