ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریجن بھر میں ٹریننگ کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹریننگ اینڈ مین پاور) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رانامحمد سرفراز کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان سمیت ریجن بھرکے تربیتی مراکز میں جاری اور آنے والے تربیتی پروگرام منسوخ کئے گئے ہیں ۔ نئے پروموشن امتحانات اور ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔
میپکوانتظامیہ کی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ٹریننگ سرگرمیاں معطل
Apr 09, 2021