کرونا مزید98اموات:عید کے بعد تمام شہریوں کیلئے ویکسین رجسٹریشن شروع ہو گی

Apr 09, 2021

 اسلام آباد+ لاہور + گوجرانوالہ(وقائع نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)  ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 98 افراد جاں بحق ہو نے  کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،  اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پارلیمارنی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ رواں ماہ کرونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی 70 لاکھ ڈوز  میں سائنو فارم کی تیار 40 لاکھ ڈوز اور کین سائنو کی خام ویکسین شامل ہیں۔ لاہور میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد کی تشویشناک سطح پر جاپہنچی ہے۔ شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ دنیا میں 13کروڑ 36لاکھ 88ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29لاکھ 1ہزار 38افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع ہو گی۔ 50 سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل چند دنوں میں شروع ہو جائیگا۔ روس سے ویکسین سپوتنک کی خریداری کے معاملات پر بات ہوئی۔ روس کی طرف سے کرونا ویکسین کی پاکستان کو فروخت کی تصدیق کے منتظر ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں آج جمعہ کے روز کرونا ویکسی نیشن سنٹرز بند رہیں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے لیے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کرونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔ اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کرونا  وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کرونا ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام ویکسی نیشن سنٹرز جمعہ کے دن بند رہیں گے۔ لاہور میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کمشنر سپیشل سکواڈ نے مال روڈ اور فیروز پور روڈ پر تھیٹر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 13 دکانیں سٹور، شادی ہالز کو سیل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ گیارہ دکانداروں پر ایک لاکھ 13 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ضلع گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 641 انسپکشنز کے دوران 73 ہزار روپے کے جرمانے عائد دو دوکانیں سیل اور تیرہ گاڑیوں کے چالان نوشہرہ ورکاں میں 27 کارروائیاں، خلاف ورزی  کے مرتکب دو دکانداروں‘ دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا۔ ایک ریسٹورنٹس کو خلاف ورزی پر تیس ہزار روپے 13 چھاپہ مار کارروائیاں پانچ ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ تیرہ گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔

مزیدخبریں