اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ارسا نے خریف کیلئے صوبوںکیلئے پانی کی تقسیم کی منظوری دیدی ۔ خریف کے اوائل میں صوبوںکو دس فیصد پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا چئرمین راو ارشاد کی زیر صدارت اجلاس ارسا ممبران، واپڈا اور صوبائی محکمہ آبپاشی کے حکام کی شرکت موسم خریف میں صوبوں کے لیے پانی کی تقسیم کی منظوری خریف کے اوائل میں صوبوں کو پانی کی 10 فیصدکمی کا سامنا کرنا پڑے گا موسم خریف کے اختتام پر پانی کی قلت چار فیصد رہنے کی پیشگوئی خریف کے موسم میں صوبوں کو 68.67 ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کیاجائے گا خریف میں پنجاب کو 34.11 سندھ کو 30.89 ملین ایکڑفٹ پانی ملے گا خیبر پختونخواہ کے لیے 0.82 اور بلوچستان کو 2.84 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔کوٹری ڈائون سٹریم پر بہائو صفر اعشاریہ پانچ پانچ چھ فیصد رہے گا۔اجلاس میں ارسا کی تکنیکی کمیٹی کے چھبیس مارچ کو ہونے والے اجلاس کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ بحث و مباحثہ کے بعد سٹیک ہولڈرز نے تیس سے پندرہ فیصد انڈس زون میں خریف کے شروع اور بعدمیں نقصانات کا جائزہ لیا ۔واپڈا کے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔جہلم کینال زون میں بھی دس فیصد نقصان ہوا ہے۔ ممبرزارسا سندھ اور بلوچستان نے خریف کے شروع میں پینتیس فیصد نقصان کو سندھ برداشت اصرار کیا ۔بہر حال اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے کیلئے ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو پنجاب اور سندھ کے ارسا ممبران پر مشتمل ہوگی اس کے علاوہ صوبائی اریگیشن محکمہ( پی آئی ڈیز )اور سیای اییز پانی کے بہائو کی مطلوبہ مقامات پر پیمائش کریںگے۔
خریف کیلئے ارسا نے صوبوں میں پانی کی تقسیم کی منظوری دیدی
Apr 09, 2021