نئی دلی (اے پی پی) بھارتی الیکشن کمشن نے حکمران ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کو انکے حالیہ بیان پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 48 گھٹنے میں وضاحت مانگ لی۔ ممتابینر نے بیان میں مسلمان رائے دہندگان سے اپیل کی تھی کہ وہ حکمران بی جے پی کے خلاف متحد ہو جائیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول (Trinamool) کانگریس کی رہنما، ممتا بینرجی نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے ووٹوں کو تقسیم نہ ہونے دیں۔ انہوں نے اپنے مدمقابل بی جے پی امیدوارSuvendu Adhikari کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریاست میں مسلم کش فسادات کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔
بی جے پی کے اشارے پر ممتا بینرجی کو بھارتی الیکشن کمشن کا نوٹس
Apr 09, 2021