واشنگٹن/ تہران (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکہ نے ایران پر جزوی پابندیاں اٹھانے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا جوہری معاہدے میں واپسی کے اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر تب بات ہو گی جب امریکہ پابندیاں اٹھا لے۔ یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب نے کہی۔ انہوں نے کہا جب تک امریکہ تمام یکطرفہ اقدامات واپس نہیں کرتا ہم بھی کوئی اقدام واپس لینے کے پابند نہیں۔