مظفرگڑھ (نمائندہ نواے وقت ) "پولیس آپکی خادم بھی محافظ بھی" جیسے بہترین سلوگن کے تحت محکمہ پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے سماجی تنظیم تھل پروٹیکشن سوسائٹی فار ویمن رائٹس کے پلیٹ فارم سے "عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کے حوالے سے آگاہی مہم" شروع کی گئی. اس موقع پر سماجی تنظیم کے جنرل سیکرٹری میزبان اکبر حیات بھٹی اور سینئر نائب صدر عامر حبیب نے تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ ماڈل سٹی مظفرگڑھ حسین علی شاہ ودیگر شیخ اظہر حْسین، مرزا اقبال ، محمد نعمان کھاکھی ،ذیشان احمد کا بھرپور استقبال کیا ۔
عوام اورپولیس کے درمیان تعاون بارے آگاہی مہم شروع
Apr 09, 2021