وفاقی وزیر کی سرپرستی میں بااثرافراد کی زمین پر قبضہ کی کو شش 

Apr 09, 2021

ملتان ( خبرنگار خصوصی)  غلام حسن جندانی سکنہ بستی میروخان جندانی چٹ سرکانی کے رہائشی نے آفتاب لغاری،گہنوارخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کی حمایت یافتہ قبضہ گروپ کے سرغنہ وڈیرا علی اکبر علیانی نے ہم سے اپنی 9بیگھے زمین کے 60لاکھ روپے لے لیے اورانتقال کا ہرروز وعدہ کرتے ہوئے وڈیرا علی اکبرعلیانی کو 7 ماہ ہوگئے ہیں وڈیر ۱ علی اکبر علیانی نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص قادر بخش موقع پر زخمی ہوگیا پولیس بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہماری وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

مزیدخبریں