حکومت سکولز سٹاف اوربچوں کی سکریننگ کیلئے اقدامات کرے:شاہد اقبال ،صدف عادل

Apr 09, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار اکے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمدشاہدا قبال اور چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی چوہدری محمدصدف عادل نے کہا  کہ کروناء کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے حکومت پنجاب سرکاری وپرائیویٹ سکولز کے سٹاف اور بچوں کی سکریننگ کیلئے خصوصی اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے کیا انہوںنے مزیدکہاکہ پنجاب بھر کے سکولوں میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اگر فوری طورپر اقدامات نہ کئے گئے تو بچوں میں کروناء پھیل سکتا ہے۔

مزیدخبریں