ایم ایس ڈاکٹر فہد خان پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں:عبداﷲملیزئی

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل بلند پور محمد عبد اللہ ملیزئی ، محمد نسیم خان ملیزئی، حسن محمود ملیزئی اور حاجی عابد محمود نے پریس کانفرنس میں تحصیل ہسپتال میلسی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرفہد خان کو مریض کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحاہیں جو موجودہ کورونا کی خطرناک لہر کے باوجود اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں مہذب اقوام اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اس وقت پھول پیش کرتے ہوئے سیلوٹ کر رہے ہیں لیکن میلسی میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ بد تمیزی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

ای پیپر دی نیشن