سخی سرور( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سول ویٹرنری ڈسپنسری بارتھی کا دورہ کیا. انہوں نے ڈسپنسری میں ادویات کی موجودگی، کولڈ چین، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری اوردیگر معاملات چیک کیے. انہوں نے فیلڈ میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کو بھی چیک کیاریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ معاملات دیکھے. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ تحصیل کوہ سلیمان میں ویٹرنری سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں.
مویشی پالوں کو تما سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں :ڈاکٹر غلام نظام الدین
Apr 09, 2021