آئی سی ای ایس سی او کا بین التہذیبی ڈائیلاگ  کے عنوان سے ویبنار 

 اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم آئی سی ای ایس سی او نے وبا کے بعد، عالم اسلام کا تصور، ایک بین التہذیبی ڈائیلاگ  کے عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔ ویبنار کے دوران کرونا وائرس کے باعث درپیش مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ مستقبل میں اس طرح کے وبائی امراض اور ان کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ طور پر منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ سینٹ سیکرٹیریٹ کے میڈیا ونگ کے مطابق تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم مالک نے سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا خیر مقدم کیا اور اسلامی دنیا کے مابین تعاون کیلئے یوسف رضا گیلانی کی سفارشات کو سراہا۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی صحت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لوگوں کی معاشرتی اور معاشی زندگی بھی متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس دوسری جنگ عظیم کے بعد انسانیت کو در پیش سب سے بڑا چیلنج ہے اور مستقبل میں اسطرح کے وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے ہمیں اسلامی دنیا کے مابین بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ ڈیپارٹمنٹ آف ڈائیلاگ اینڈ ثقافتی تنوع کے ڈائریکٹر سفیر خالد فطر الرحمن اور آئی سی ای ایس سی او کے مواصلاتی کی ماہر ڈاکٹر سدرہ طارق جمیل نے قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے ویزن کو سراہا اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دنیا کے نامور مقررین نے اس ویبنار میں حصہ لیا جن میں پروفیسر جان ایسپورسیٹو، پروفیسر مائک ہارڈی ، پروفیسر کرس ایلڈن، پروفیسر مصطفی عزیز، ڈاکٹر مائیکل بیری، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر یحیی کمالی پور اور پروفیسرفینگ ژاوئی شامل تھے۔ اس طرح کے ویبنار سے اسلامی دنیا ہی نہیں بلکہ اس کے باہر بھی مزید ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون کی راہیں ہموار ہوںگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...