وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے خریف کی فصلوں کے اہداف طے کر دیئے

اسلام آباد ( نا مہ نگار) وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے خریف کی فصلوں کے اہداف طے کر دیئے ہیں،آئندہ سال ملک میںکپاس کے لئے 10.5ملین کپاس بیلز، 8.2ملین ٹن چاول اوع گنے کا پیداواری ہدف 74.84ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے،کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ خریف فصلوں (2021-22) کے لئے زرعی مداخل کی دستیابی میں متوقع کمی 16 فیصد ہوگی،جمعرات کو وفاقی کمیٹی برائے زراعت )ایف سی اے)کا اجلاس سید فخر امام ، وفاقی وزیر برائے وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ، اسلام آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی زرعی نمائندگان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک، نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر، وزارت موسمیات، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اور ڈاکٹر عظیم خان ، چیئر مین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ،سلام آباد کے علاوہ دیگر سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔اس کے علاوہ پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل، اور پاسکو کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔آخر میں ، کمیٹی نے ملک میں غذائی تحفظ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم اس وقت اور آنے والے وقتوں میں ،خوردنی فصلوں پر ٹھوس تحقیق اور ترقی کی ضرورت پر فوائد کو مستحکم کرنے کے لئے بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا جس سے اس شعبے کی مزید پیشرفت یقینی ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن