چھانگ چھن(شِنہوا)چین کے سر کردہ کار سازایف اے ڈبلیوگروپ کمپنی لمیٹڈنے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران10لاکھ گاڑیاں فروخت کی ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت74.3فیصد زیادہ ہیں۔اس عرصے کے دوران اس کے اپنے سیڈان برانڈ ہونگ چھی نے70ہزار60یونٹ فروخت کئے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت180.2فیصد زیادہ ہیں جبکہ جی فانگ برانڈ کے 1لاکھ91ہزار60ٹرک فروخت ہوئے جو کہ 76.8فیصد زیادہ ہیں۔دریں اثنا گروپ کے مشترکہ منصوبہ ایف اے ڈبلیو۔وولکس ویگن اور ایف اے ڈبلیو ٹیوٹا کی فروخت بالترتیب72.4فیصد اور76.6فیصد نمو کے ساتھ5لاکھ 50ہزار869 یو نٹس اور2لاکھ17ہزار102یونٹس رہی۔صوبہ جیلین کے صدر مقام چھانگ چھن کے شمال مشرقی شہر میں1953میں قائم ہونے والے ایف اے ڈبلیو گروپ کو چین کی کارسازصنعت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھاجاتاہے۔