بیجنگ ( شہنوا )چائنا ویکسین انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر فینگ دوجیا نے "نوول کورونا وائرس ویکسین اور ویکسین انڈسٹری انٹرنیشنلائزیشن" سیمینارسے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی نوول کورونا وائرس ویکسین کا وبا ء کے خلاف عالمی لڑائی میں مدد کرنا چینی ویکسین کی صنعت کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وبا ء کے تناظر میں ، چین نے ترقی پذیر ممالک میں ویکسینز کی رسائی کو یقینی بنایا اور عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اخیتار کئے۔ سائنو ویک کمپنی کے جنرل منیجر یانگ گوانگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کی ویکسین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیموں اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چین کی ویکسین انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا اہم طریقہ کار ہے۔
چین نے ترقی پذیر ممالک میں کرونا ویکسینز کی رسائی کو یقینی بنایا،فینگ دوجیا
Apr 09, 2021