کبیروالا(نامہ نگار) نیو کچہری رشیدہ روڈ جو کہ کبیروالا سٹی کی حدود میں ہے قبضہ مافیا نے فٹ پاتھ اور سڑک پر قبضے جمانا شروع کررکھے ہیں، فٹ پاتھ پہ تھڑے سڑک کے دونوں اطراف گوبر کے ڈھیر دوکانوں کے شیڈ اور پول فٹ پاتھ کی جگہ پر کھڑے کرتے راستے بند کررکھے ہیں مزید برآں اپنی مرضی سے اہل علاقہ نے علاقہ کی اکلوتی سڑک توڑ کر خودساختہ جمپ بنا لیے، علاقہ مکینوں کے بقول انتظامیہ کو صورتحال کے بارے بارہا بار مطلع کیا گیا مگر قبضہ مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا ، علاقہ مکینوں ربنواز، محمد شریف، احسان ارائیں، گل محمد ڈوگر، ظفر بھٹی ،امام بخش لوٹھڑ، مجاہد شاہ دیگر نے انتظامیہ سے قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
کبیروالاکچہری روڈ پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لئے
Apr 09, 2021