لاڑ ہسپتال میں پھر غلط آپریشن ، معمر شہری کی ٹانگ کٹنے کا خدشہ 

اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت (لاڑمیں واقع نجی ہسپتال میں 65 سالہ بوڑھے کی ٹانگ کا غلط آپریشن‘پیپ پڑگئی‘ ٹانگ کٹنے کاخطرہ‘متاثرہ معشوق کی وزیراعلی پنجاب‘سیکرٹری ہیلتھ و دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق 65سالہ معشوق نے نوائے وقت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اڈالاڑ کے ہسپتال لئیق رفیق میں ڈاکٹر جام سعید نے چارماہ پہلے صحت انصاف کارڈ  پر آپریشن کیا جو کہ درست نہ ہوا  ٹانگ میں پیپ پڑگئی جس پرمیں  ہسپتال گیا تو انہوں نے غیرمناسب رویہ اپناتے ہوئے واپس بھیج دیا درد زیادہ ہونے اور پیپ نہ رکنے پر کچھ دن بعد پھر گیا آپریشن کرنے والے  ڈاکٹر جام سعید کو کہا کہ میری ٹانگ جس کا آپ نے آپریشن کیا ہے  خراب ہوگئی ہے اس پر وہ غصہ میں آگیا اور کہا کہ دکھاؤ کہاں خراب ہوئی ہے اس نے پٹی کھولی تو یکدم پیپ باہر نکلی مجھے کہا  آپ پٹی کی رقم دیں تو لگادیں گے نہیں تو جائیں میں نے اصرار کیا کہ میں غریب ہوں مہربانی کریں کرایہ بھی مانگ کر یہاں پہنچا ہوں تو ڈاکٹر جام سعید دوبارہ غصہ میں آگیا اور باہر نکلنے کا کہا جس پر میں بغیر پٹی کے ہسپتال سے باہر آیا اس دوران پیپ سے میرے سارے کپڑے بھر گئے واپسی گھر جاکر خود پٹی کی میں دیگر ہسپتال میں گیا تو انہوں نے کہا انفیکشن بہت زیادہ پھیل گیا اگرجلد علاج نہ کیاگیا تو پوری ٹانگ کاٹنی پڑے گی نوائے وقت نے ڈاکٹر جام سعید سے اس حوالے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہاکہ مجھے مریض کا علم نہیں ہے تاہم محمد معشوق نے کہا میں بہت غریب ہوں علاج کرکرکے گھرمیں فاقے شروع ہوگئے  انہوں  وزیراعلیٰ پنجاب‘سیکرٹری ہیلتھ‘سی اوہیلتھ ودیگرارباب اختیارسے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...