کراچی (وقائع نگار)شہلا رضا کے بعد مراد علی شاہ کا بھی جہانگیر ترین سے متعلق دعویٰ سامنے آگیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پاکستان تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے،مراد علی شاہ سے قبل پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں تاہم جہانگیر ترین نے اس قسم کی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی اور بعدازاں شہلا رضا نے اپناٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا مگراب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بھی جہانگیر ترین سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔