ایچ ای سی کی خودمختاری ختم، 26 مارچ سے ترمیمی آرڈیننس جاری

اسلام آباد(نا مہ نگار)صدرِ مملکت عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ترمیمی آرڈیننس2021کی منظوری دے دی  ،آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کر دی گئی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا۔وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ترجمان کے مطابق نئے صدارتی آرڈیننس میں مارچ میں جاری کیے گئے آرڈیننس کی بعض شقوں میں ترمیم کر دی گئی ، آرڈیننس کے مطابق ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال، ارکان کی تعیناتی 4سال کیلئے ہوگی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ارکان کی تعداد 10سے بڑھا کر 13کر دی گئی ہے جبکہ کمیشن میں نجی ارکان کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5کر دی گئی ہے،وفاقی وزارت تعلیم سے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار واپس لے لیا گیاہے اب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہو گا۔مدت میں کمی کے نتیجہ میں چیئرمین طارق بنوری عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...