ملتان (خبرنگار خصوصی) لیاقت آباد کی رہائشی بیوہ خاتون مختیار بیگم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میرے موبائل پر کال موصول ہوئی جس نے میرے ساتھ فحش گفتگو شروع کردی اور ملاقات کیلئے بضد رہا ملزم اکرم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑکر گھسیٹتے رہے اور کہتے رہے کہ تم اگر اکرم سے دوستی کرلوں تو تمہاری جان بخشی ہوجائے گی ، سی پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ورنہ کچہری چوک پر خودسوزی کرنیپر مجبور ہوجاوں گی جس کی ذمہ داری متعلقہ پولیس اور ملزمان کیاوپر عائد ہوگی۔