پیکیج کا اعلان کر کے عمران نیازی رمضان میں بددعاؤں سے بچیں: حمزہ 

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج فوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک مہینے کی آمد آمد ہے اور اب تک نااہل حکومت رمضان پیکج بھی عوام کو نہیں دے سکی۔ بڑے بڑے بیانات اور دعووںکی بجائے عمران نیازی عوام کے لئے فوری رمضان پیکج کا اعلان کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دار، سفید پوش اور کمزور طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، عمران نیازی کم ازکم رمضان میں تو عوام کی بددعاوں سے بچیں، انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب دام پر فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آٹا، چینی، کھجوریں، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن