چلتی ٹرین سے گرکر پانچ  سالہ بچی زخمی‘ نشتر منتقل

ملتان ( خبر نگار خصوصی) چلتی ٹرین سے گرکر زخمی ہونے والے پانچ سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔تفصیل کیمطابق تھانہ جلیل آبادکے علاقے شاہ حسین ایکسپریس جو کراچی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ ٹرین میں سوار فیصل آباد کی رہائشی بچی جیسی ولد سنیل اچانک نیچے گرگئی اور بری طرح زخمی ہوگئی ،جسے ریسکیو1122کی مدد سے موقع پر طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا۔ جہاں ڈاکٹرز کیمطابق بچی کی حالت سیریس ہے۔

ای پیپر دی نیشن