کیمل بریڈنگ ماہرین نے مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کا بچہ پیداکرلیا 

لاہور(وقائع نگار)محکمہ لائیو سٹاک کے کیمل بریڈنگ ماہرین نے مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کا بچہ پیداکرلیا پاکستان کی تاریخ میں کامیاب مصنوعی نسل کشی اور اسکے نتیجے میں کامیاب پیدائش کا یہ پہلا موقع ہے ماہرین نے مڑیچہ نسل کے اونٹ سے مصنوعی طریقہ نسل کشی اپنا کر مادہ بچھڑے کی پیدائش کو ممکن کیا اس عمل کے لئے لائیو سٹاک ماہرین نے سیمن کولیکشن مصنوعی نسل کشی اور الٹرا سائونڈ جیسے جدید طریقوں کی مدد سے منصوبے کو کامیاب کیاہے سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے اونٹ کے بچے کی مصنوعی پیدائش پر ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونٹوں کی افزائش نسل اور اونٹ پال کی ترقی کے لئے یہ کامیابی ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ  اونٹ پال افراد کی فلاح وبہبود کے لئے تحقیقی شعبہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن