کوٹری،شادی میں ہوائی فائرنگ،بچی ہلاک ،دولہا اور باراتی فرار

کوٹری(نامہ نگار) کوٹری کے علاقہ خدا کی بستی میں سابق چیئرمین بلدیہ مختیار جمالی کے قریبی عزیز زبیر جمالی کی بارات میں جمالی برادری کے افراد نے کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ شروع کردی اس دوران چھت پر کھڑی 8سالہ بچی ماہین راجپوت گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے سول ہسپتال حیدرآباد لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی نعش کو  قانونی کاروائی کے بعد ورثاء نعش اپنے ہمراہ لے گئے،ورثاء  نے میڈیا سے بات چیت سے انکار کردیا جبکہ پولیس نے بھی کوئی بھی قانونی کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی ہے۔آخری اطلاع ملنے تک پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا ہے۔زبیر جمالی کے نکاح کی تقریب میں کی جانے والی فائرنگ سے معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی ہے جس کے بعد سے دولہا اور باراتی موقع سے فرار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے جمالی برادری کے بااثر افراد نے متاثرہ خاندان کو دھونس دھمکی دیکر چپ رہنے اور کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...