دادو(نوائے وقت)دادو کی تحصیل جوہی کے نواحی علاقے واہی پاندھی میں ایک ماہ قبل ڈاکٹر کی نجی کلینک پر مبینہ انجکشن لگنے کے باعث جاں بحق نوجوان زاہد لغاری کے ورثاء دادو پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا جانبحق نوجوان زاہد لغاری کی والدہ اللہ رکھی لغاری،والد شریف لغاری اور دیگر ر رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایہ کہ ایک ماہ قبل واہی پاندھی شہر میں نجی کلینک میں غلط انجکشن سے 18سالہ نوجوان زاہد لغاری جانبحق ہوگیا جس کا مقدمہ عدالت کے حکم پر واہی پاندھی تھانے پر درج کیا گیا ہے اگر ہمیں کوئی بھی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار ڈاکٹر زبیر پنہور اور اس کا بھائی قادر بخش پنھور ہوں گے ،ورثاء نے آئی جی سندھ وزیراعلی سندھ اور وزیر صحت عذرا پیچوھو سے انصاف کی اپیل کی ہے۔