حضرو(نمائندہ نوائے وقت)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر قمر زمان کی وفاقی وزیر برائے موسمیا تی تبدیلی ملک امین اسلم کوزرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس کے معاملات پر بریفنگ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، کوآرڈینیٹر ملک اعجاز اور رانا لیاقت صاحب بھی موجود تھے۔ملک امین اسلم نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر زمان کو ہدایت کی کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے تک زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس میں ہر صورت کلاسیں شروع کی جائیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے وائس چانسلر کا چارج لیا تو اٹک کیمپس کا کام بند تھا۔کوئی فنڈز نہیں تھے لیکن ملک صاحب کی ذاتی دلچسپی کی بدولت الحمد اللہ ناصرف فنڈز کا مسئلہ حل ہوگیا بلکہ طلباء کو اب اٹک کیمپس سے ہی HEC کی منظور شدہ ڈگریز جاری ہونگیں۔اور ہماری بھرہور کوشش ہے کہ اکتوبر تک اٹک کیمپس میں کلاسسز شروع ہوجائیںوفاقی وزیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ضلع اٹک کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز بنائیں گے زرعی یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس اور یونیورسٹی آف اٹک سے اٹک کے نوجوانوں کو اپنے ضلع کے اندر ہی اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔
اکتوبر تک زرعی یونیورسٹی اٹک میں کلاسیں شروع کی جائیں : امین اسلم
Apr 09, 2021