گوجرخان کیلئے کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے ویکسینیشن کا واحد سنٹر نا کافی 

Apr 09, 2021

 گوجر خان(نامہ نگار)سات لاکھ سے زائد کی آبا دی و الے گوجرخان کیلئے کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے ویکسینیشن کا واحد سنٹر نا کافی ہے شہر کے علاوہ تحصیل میں مزید دو ویکسینیشن سنٹر کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس خطرناک اور موذی وبا ء سے محفوظ رہ سکیں  تحصیل گوجر خان کی آبادی تقریبا سات لاکھ کے لگ بھگ ہے اتنی آبادی میں دو لاکھ سے زیادہ ایسے مرد وخواتین   ہونگے جن کی عمریں ساٹھ سال سے زیادہ  ہونگی پوری دنیا کی طرح پاکستان اور تحصیل گوجر خان بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے حکومت کی جانب سے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے مرد وخواتین کے لیے ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہیاس حوالہ سے  بلدیہ گوجر خان کے زریں ہال میں جگہ بنائی گئی جس میں ویکسینیشن کے لیے ڈاکٹر پیرامیڈیکل سمیت دیگر متعلقہ اسٹاف بھی صبح سے لے کر شام تک پوری دیانتداری اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیے رہیہیں جوں جوں عوام کو ویکسینیشن کے فوائد سے  آگاہی ہو رہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے اس کو لگوانا نہایت ہی ضروری ہے  ویکسینیشن سنٹر میں روز بروز عوام کا رش بڑھتا جا رہا ہے چونکہ ویکسینیشن کے لیے پوری تحصیل میں واحد سنٹر ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔

مزیدخبریں