شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت بتدریج اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے کرونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیکر ملکی معیشت کو جو جھٹکا دیا اس سے ملک اب ابھر چکا ہے کورونا کی تیسری جاری لہر سے بھی معیشت کو محفوظ رکھنے کی خاطر اٹھائے گئے حکومتی اقدا مات موثر نتائج کے حامل ثابت ہورہے ہیں پاکستا ن کی ترقی کی راہ کوئی روک نہیں سکتا، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ پاکستان کو 72سالوں میں عمران خان کی شکل میں پہلی مرتبہ ایماندار اور محب وطن قیادت ملی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومت کے نظر انداز کئے گئے غریب طبقات کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو احساس برتری میں تبدیل کردیا ہے مقامی سطح پر عوام کو صحت سے وابستہ ہر قسم کی کی جدید سہولیات فوری اور مقامی سطح پر فراہم کی جارہی ہیں۔