سپریم  کورٹ کے قائم کردہ ون مین کمشن کا ڈاکٹر شعیب سڈل کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سپریم کورٹ کے قائم کردہ ون مین کمشن کاڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم این اے رمیش کمار، ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی، صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین،صوبائی سیکرٹریز،آئی جی پنجاب، مذہبی رہنما پیٹر جیکب،آرچ بشپ سبسٹین شا، ریورنڈڈاکٹر مجید ایبل، سائمن جیکب اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مذہبی اقلیتوں کے لیے دو فیصد کوٹہ پر عمل درآمد اور دیگرامور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ڈی سی راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک بتایا کہ18کنال زمین واگزار کرواکر محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کردی گئی۔سیکرٹری انسانی حقوق ندیم الرحمن نے بتایا کہ ملتان میں پھلادپوری مندر کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جبکہ ای پی ٹی بی نے کنسلٹنٹ کی تعیناتی کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذہبی اقلیتوں کے لیئے 5فیصد کوٹہ پر عملدرآمدکی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔اسی طرح نفرت انگیز مواد کے خاتمے کے لئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ساتھ ملکر کام کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ ریونیو کی وساطت سے زمینوں پر ناجائز قبضہ کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔ اسی طرح مینارٹی سیل کے حوالے سے فوکل پرسنز کی تعیناتی یقینی بنائی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چائلڈ میرج ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...